جہاز لینڈ کرنے کے بعد آپ کو باہر نکلنے کے لئے اتنا انتظار کیوں کرنا پڑتا ہے، اس دوران پائلٹ کیا کررہا ہوتا ہے؟ آپ بھی جانئے

جہاز لینڈ کرنے کے بعد آپ کو باہر نکلنے کے لئے اتنا انتظار کیوں کرنا پڑتا ہے، ...
جہاز لینڈ کرنے کے بعد آپ کو باہر نکلنے کے لئے اتنا انتظار کیوں کرنا پڑتا ہے، اس دوران پائلٹ کیا کررہا ہوتا ہے؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی سفر میں طویل پرواز کے بعد وہ وقت سب سے کٹھن ہوتا ہے جب جہاز لینڈ کرنے کے بعد بھی مسافروں کو کافی دیر تک طیارے کے اندر بیٹھنا پڑتا ہے۔ اس انتظار کی کوفت اپنی جگہ لیکن اس کی وجوہات کچھ ایسی ہیں کہ آئندہ آپ بخوشی انتظار کریں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق جہاز جب رن وے پر اترتا ہے اور گیٹ پر جا کر رک جاتا ہے تو پائلٹ کو جہاز کا انجن بند کرنے میں بھی کچھ دیر لگتی ہے۔ اس کے بعد وہ جہاز کی سرخ بتیاں بند کرتا ہے جو جہاز کے رن وے پر کسی چیز سے تصادم کو بچانے کے لیے آن کی جاتی ہیں۔

جہاز کے لینڈنگ اور ٹیک آف کے وقت آپ کی کرسی کے ’آرم ریسٹ‘ ہمیشہ نیچے کیوں کروائے جاتے ہیں؟ انتہائی خطرناک وجہ سامنے آگئی
جب تک یہ سرخ بتیاں بند نہ ہوں زمین پر موجود عملہ جہاز کے قریب نہیں آتا۔ جونہی یہ بند ہوتی ہیں عملہ جہاز کے قریب آتا ہے اور سیڑھی اس کے ساتھ لگاتا ہے۔ پھر بیرونی عملہ جہاز کے پائلٹ کو جہاز کا دروازہ کھولنے کا اشارہ کرتا ہے۔ اس تمام پراسیس میں دیگر کئی عوامل بھی ہوتے ہیں جو تاخیر کا سبب بنتے ہیں۔ تاخیر کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ ایئرپورٹ پر ایک ہی وقت میں کئی پروازیں آ رہی ہوتی ہیں اور زمینی عملہ بہت مصروف ہوتا ہے۔ تاہم جو بھی وجہ ہو، جہاز کے اندر اور باہر موجود عملے کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جلدی سے جلدی کام کریں تاکہ مسافرجہاز سے باہر نکل سکیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -