’جن مردوں کا عضو مخصوصہ اس طرح کا ہو ان کے کینسر کا شکار ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے‘ 15 لاکھ مردوں پر تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے وہ بات بتادی جو ہر مرد کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

’جن مردوں کا عضو مخصوصہ اس طرح کا ہو ان کے کینسر کا شکار ہونے کا خطرہ بہت ...
’جن مردوں کا عضو مخصوصہ اس طرح کا ہو ان کے کینسر کا شکار ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے‘ 15 لاکھ مردوں پر تحقیق کے بعد سائنسدانوں نے وہ بات بتادی جو ہر مرد کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوں میں ایک کمیاب بیماری پائی جاتی ہے جس کے باعث ان کے عضو مخصوص میں ٹیڑھا پن آ جاتا ہے۔ اس بیماری کا نام پیرونیز (Peyronie's)ہے۔ اب اس مرض کے شکار مردوں کے لیے سائنسدانوں نے ایک انتہائی خطرناک خبر سنا دی ہے۔ نیوزویک کی رپورٹ کے مطابق بیلر کالج ہیوسٹن کے سائنسدانوں نے15لاکھ مردوں پر تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ ”جن مردوں کوپیرونیز نامی بیماری لاحق ہو اور ان کا عضو مخصوصہ ٹیڑھا ہو، ان کے کینسر کی کئی اقسام میں مبتلا ہونے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔“

فحش فلموں کے مردوں پر مضر اثرات کے بارے میں تو آپ نے سنا ہوگا، لیکن یہ خواتین پر کیا اثرات ڈالتی ہیں؟ پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے خوفناک انکشاف کردیا

تحقیقاتی نتائج کے مطابق پیرونیز میں مبتلا مردوں کومعدے اور مثانے کا کینسر لاحق ہونے کا خطرہ 40فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ان میں میلانوما (Melanoma)سمیت کینسر کی کئی اقسام لاحق ہونے کا خطرہ بھی 29فیصد سے زائد بڑھ جاتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر الیگزینڈر پیستوسزاک کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق کے نتائج انتہائی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ پیرونیز کے مرض کو لوگ بہت معمولی سمجھتے ہیں۔ ایسے مردوں کو مسلسل اپنا طبی معائنہ کرواتے رہنا چاہیے تاکہ کینسر کی کوئی بھی قسم لاحق ہونے پر اس کی بروقت تشخیص اور علاج ہو سکے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس