افغان فوج کے کرنل کی خاتون کے ساتھ شرمناک ویڈیو منظر عام پر آگئی، یہ خاتون کون ہے؟ ایسا انکشاف کہ برطانیہ اور امریکہ میں بھی ہنگامہ برپاہوگیا
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کی فوج کے ایک کرنل کی ایک لڑکی سے جنسی زیادتی کی ویڈیو نے دنیا بھر میں ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔اب اس لڑکی کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ بھی افغان فضائیہ کی ملازم ہے جسے ترقی رکوانے کی دھمکی دے کر اس کرنل نے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق افغانستان جیسے قدامت پرست معاشرے میں عموماً جنسی زیادتی کی شکار خواتین ہی کو موردالزام ٹھہرایا جاتا ہے لیکن اس نوجوان لڑکی نے جرا¿ت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرنل کی اس ہوس پرستی کی خفیہ طور پر فلم بنا لی اور اپنے ایک ساتھی ورکر کے حوالے کر دی جس نے اسے انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دیا اور اس ویڈیو نے آن کی آن میں دنیا بھر میں ہنگامہ برپا کر دیا۔
اسامہ بن لادن کو سب سے زیادہ کونسی فلم پسند تھی؟ ایبٹ آباد کمپاﺅنڈ سے ملنے والی دستاویزات میں ایسا انکشاف کہ امریکی بھی حیران پریشان رہ گئے
رپورٹ کے مطابق اس نوجوان سرکاری ملازمہ کو افغان فضائیہ کے کرنل نے دھمکی دی تھی کہ اگر وہ اس کی خواہش پوری نہیں کرے گی تو وہ اس کی ترقی رکوا دے گا۔ ویڈیو میں موجود لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم معاملہ منظرعام پرآنے کے بعد اس کرنل کے کئی ساتھیوں نے بتایا ہے کہ اس کے پاس جو خاتون بھی ترقی کے لیے یا کسی اور غرض سے آتی ہے یہ اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا ہے۔ایک پائلٹ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دی گارڈین کو بتایا کہ ”میں جانتا ہوں کہ یہ کرنل اس سے پہلے بھی کئی خواتین کے ساتھ یہ کچھ کر چکا ہے۔یہ اپنے آفس میں لڑکیوں کو بٹھائے رکھتا ہے اور ان کے ساتھ فحش باتیں بھی کرتا ہے۔“