پوری مسلم دنیا خاموش، ایسے میں قطر کھل کر فلسطینی مسلمانوں کے لئے میدان میں آگیا، وہ اعلان کردیا جس کی ہمت دنیا میں کسی میں بھی نہیں

پوری مسلم دنیا خاموش، ایسے میں قطر کھل کر فلسطینی مسلمانوں کے لئے میدان میں ...
پوری مسلم دنیا خاموش، ایسے میں قطر کھل کر فلسطینی مسلمانوں کے لئے میدان میں آگیا، وہ اعلان کردیا جس کی ہمت دنیا میں کسی میں بھی نہیں

  

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ کی پٹی میں محصور فلسطینی مسلمان سرنگوں کے ذریعے اسرائیل اور مصر میں داخل ہوتے ہیں اور اشیائے خورونوش اور ادویات وغیرہ حاصل کرتے ہیں لیکن ایک طرف سے مصر ان سرنگوں میں پانی چھوڑ کر انہیں تباہ کر رہا ہے اور دوسری طرف اسرائیلی فوج اپنی طرف کھلنے والی سرنگوں کو بموں سے اڑا رہی ہے۔ ایسے میں جب پوری اسلامی دنیا فلسطینیوں کو فاقوں مارنے کے اس گھناﺅنے اسرائیلی منصوبے پر خاموش ہے، اب قطر کھل کر فلسطین کی حمایت میں آگے آ گیا ہے۔ دی ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج کی سرنگوں پر بمباری سے ہونے والی ہلاکتوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا تسلسل ہے۔

اسرائیلی فوج کا بڑے مسلمان ملک پر حملہ، اسلحہ کا گودام تباہ کردیا، پوری مسلم دنیا دیکھتی رہ گئی

قطری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ہم غزہ میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اپنے جائز حق کی جدوجہد میں فلسطینیوں کی ہر طرح کی حمایت کرتے رہیں گے۔ اسرائیل اس طرح کے اقدامات سے فلسطینیوں کی جدوجہد کو روکنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ ہم ہر مشکل میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی جانب سے اسرائیل کو4جون 1967ءکی سرحدوں تک محدود کرنے کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ جب تک ان حدود پر مشتمل آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی اور یروشلم کو اس کا دارالحکومت تسلیم نہیں کیا جاتا ہم ان کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔“

مزید : عرب دنیا