رونالڈو مسلم جوڑے میں علیحدگی کی وجہ بن گئے

رونالڈو مسلم جوڑے میں علیحدگی کی وجہ بن گئے
رونالڈو مسلم جوڑے میں علیحدگی کی وجہ بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض ( آن لائن ) فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو سعودی جوڑے میں علیحدگی کی وجہ بن گئے۔

انٹر سکولز اینڈ کالجز گیمزکے ہاکی کے فائنل میں کوئین میری سکول کی ٹیم نے کریسنٹ ماڈل سکول شادمان کو ایک گول سے شکست دے دی
غیر ملکی میڈیاکے مطابق دنیا کے مشہور ترین فٹبال کلب ریال میڈریڈ اور روایتی حریف بارسلونا میں مقابلہ کسی جنگ سے کم نہیں ہوتا جس کے اثرات صرف سٹیڈیم میں ہی نظر نہیں آتے بلکہ اس کے نتائج عمومی زندگی پر بھی پڑتے ہیں۔ مداح اپنی اپنی ٹیم کی فتح پر خوشیاں مناتے ہیں اور شکست خوردہ ٹیم کے شائق منہ چھپاتے نظر آتے ہیں لیکن کیا فٹبال کا جنون ازدواجی تعلقات کو بھی ختم کرنے کا سبب بنتا ہے؟ اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے تاہم حقیقت میں ایسا واقعہ پیش آیاہے جس میں رونالڈو کی جیت پر جشن منانا ایک شادی شدہ خاتون کو مہنگا پڑ گیا اور معاملہ علیحدگی تک جاپہنچا۔20 سالہ عرب خاتون نے عدالت میں خلع کی درخواست دائر کی ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ریال میڈرڈ کی جیت پر خوشیاں منانے پر شوہر نے اس سے بدکلامی کی اور مارا پیٹا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میری تضحیک کی گئی جس پر وہ شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتیں اور خلع چاہتی ہیں۔

مزید :

کھیل -