ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر خود کو شاہ رخ خان کا سب سے بڑا مداح قرار دے دیا
ممبئی ( آن لائن ) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر خود کو شاہ رخ خان کا سب سے بڑا مداح قرار دے دیا ہے۔
سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور بھی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار۔۔۔ کس فلم میں کام کرنے جا رہی ہیں اور کیسی نظر آتی ہیں؟ تفصیلات اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا
غیر ملکی میڈیاکے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی 52 ویں سالگرہ کے موقع پر ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم’’رئیس‘‘کی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ انہیں منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔شاہ رخ خان نے فلم ’’رئیس‘‘میں گینگسٹر کا کردار ادا کیا تھا لہٰذا اسی کردار کی مناسبت سے ماہرہ نے شاہ رخ خان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے برملا اپنی محبت کا اظہار کیا ہے’’سالگرہ مبارک گینگسٹا خان! میں تمہاری نمبر ون مداح ہوں اور تم سے پیار کرتی ہوں‘‘۔
Happy birthday Gangstaaaaakhan!Your number one fan. Love you @iamsrk pic.twitter.com/oeCHo6KicQ
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) November 2, 2017