سعودی عرب نے پاکستان کے عمرہ زائرین کے فنگر پرنٹس دینے کی شرط یکم دسمبر تک موخر کردی:ترجمان سعودی سفارت خانہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی سفارت خانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں جانے والےپاکستان کے عمرہ زائرین یکم دسمبرتک پرانے نظام کے تحت ویزا حاصل کر سکتے ہیں ،سعودی حکومت نے یکم دسمبر تک فنگر پرنٹس دینے کی شرط موخر کر دی۔ترجمان کا اس حوالے سے مزید کہناہے کہ عمرہ زائرین کے لئے چار دسمبر کے بعد سے فنگرپرنٹس دینے لازمی ہوں گے۔ ترجمان سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کی مشکلات کے پیش نظربائیومیٹرک شرط موخرکی، دسمبرتک فنگرپرنٹس لینے والی کمپنی تمام   انتظامات مکمل کرلے گی۔سعودی حکومت پاکستان کوتمام معاملات پر فوقیت دیتاہے۔ترجمان سعودی سفارت خان نے مزید بتایا کہ بائیومیٹرک نظام پاکستانی زائرین کی سہولت کیلیے ہے، بائیومیٹرک سہولت سے پاکستانی جدہ ایئرپورٹ پرطویل انتظارسے بچ سکیں گے،بائیومیٹرک نظام پوری دنیا میں رائج ہے۔
سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لئے فنگر دینے پرنٹس دینے کے مطالبے کے بعد سعودی عرب میں جانے والے عمرہ زائرین میں شدید تحفظات پائے جارہے ہیں۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...