اسرائیلی تاریخ کی بڑی فضائی مشق،بھارت بھی شریک ہوگا
تل ابیب(این این آئی)اسرائیل کی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی مشقوں کا آغازکل (اتوار )کو ہونے جارہا ہے،جس میں بھارت کی جانب سے پہلی مرتبہ شرکت کا عندیہ دیا گیا ہے۔
پریانکا چوپڑا پر بھی ’’ہالووین‘‘ کا بخار چڑھ
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق بلیو فلیگ نامی مشقیں جنوبی اسرائیل کے شہر( ایلات) میں کی جائیں گی،ان مشقوں میں بھارت سمیت امریکا،یونان،پولینڈ،اٹلی،فرانس اور جرمن فضائیہ شریک ہوں گے،ساتھ ہی 40ممالک سے مبصرین بھی مشقوں کا معائنہ کرئینگے۔ اسرائیلی اخبار کا کہنا تھا کہ100 سے زائد جنگی طیارے اور سینکڑوں پائلٹ ان مشقوں میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔بھارتی فضائیہ نے اسرائیل سے جذبہ دوستی کے اظہار کے لئے( ہرکولیس طیارہ) اور 45 فضائی ماہرین کو اسرائیل کے لئے روانہ کردیا ہے۔