سپیڈ سٹار آن لائن بائیک کریم کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے

سپیڈ سٹار آن لائن بائیک کریم کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے سپیڈ سٹار شعیب اخترآن لائن ٹیکسی سروس مہیاکرنے والی کمپنی کریم کی نئی آنے والی سروس کریم بائیک کے سروس ایمبیسڈر بن گئے ہیں۔

کراچی میں کریم کی اس سروس کا حصہ بننے کے بعد شعیب اختر نے بائیک کے اوپر بیٹھ کر اس سروس کا افتتا ح بھی کیا۔آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی کریم نے ٹیکسی سروس کی بھر پور کامیابی کے بعد اب پاکستان کے دو شہروں اسلام آباد اور کراچی میں موٹر سائیکل سروس کا بھی آغاز کر دیا ہے ، اور اس کا باقاعدہ افتتاح 3نومبر بروز جمعہ کو کراچی میں کیاگیا۔کریم کے صارفین کاروں کی طرح اب موٹر سائیکلز کی بھی بہت آسانی کے ساتھ بکنگ کر وا سکتے ہیں۔کریم کی موٹر سائیکلز بہت مناسب قیمت پر دستیاب ہیں اور فوری سفر کے لئے مفید ہیں۔کریم کی جانب سے فراہم کردہ نئی سروس میں ایک ہیلمیٹ اور ایک سینیٹری ٹوپی کے علاوہ ایک ماہر اور چاک و چوبند موٹر سائیکل سوار شامل ہیں۔

کریم کا اولین مقصد لوگوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرکے ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے، اور اپنے اسی مقصد کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے کریم نے اپنی سروسز کو وسطی ایشیاء، شمالی افریقہ، ترکی اور پاکستان میں مزید پھیلا دیا ہے۔ اب ملازم پیشہ افراد، طلباء اور زندگی کے دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بشمول خواتین باآسانی مناسب قیمت پر کریم سروسز کی بدولت بہترین سفری سہولیات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

کریم نے تیز رفتار اور الجھنوں میں گھری لوگوں کی زندگیوں میں مزید آسانیاں پیدا کرنے کے لئے ٹیکسی سروس کے بعد ناصرف موٹر سائیکل سروس کا آغاز کیا ہے بلکہ اسے کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ دیگر شہروں تک بھی جلد پھیلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سٹا ر کھلاڑی کا اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ان کے پاس اپنے کئیرئیر کے آغاز میں موٹر سائیکل نہ ہوتی تو شائد وہ کرکٹر نہ بن پاتے۔

واضح رہے پاکستان میں کریم کے علاوہ آن لائن بائیک کی سروس بائیکا اور ہم بھی مہیا کر رہے ہیں۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...