خواتین گوگل پر اپنے شوہروں کے بارے میں سب سے زیادہ اس ایک شرمناک سوال کا جواب ڈھونڈتی ہیں، جاری کردہ اعداد و شمار میں ایسا انکشاف کہ ہر شوہر کے ہوش اڑ جائیں گے
نیویارک(نیوز ڈیسک) فحش فلموں کی بُری لت یوں تو ساری دنیا میں پائی جاتی ہے لیکن بھارت نے اس شعبے میں بھی دنیا بھر سے الگ ریکارڈ بنا دیا ہے۔ ویب سائٹ indy100 کے مطابق امریکی مصنف سیتھ سٹیفنر اپنی تازہ ترین کتاب ’ایوری باڈی لائز‘ میں حیرتناک انکشاف کرتے ہوئے لکھتے ہیں ”بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جہاں ’خاوند کو دودھ پلانے کی ویڈیوز‘ سرچ کی جاتی ہیں۔ یہ عجیب طرح کا جنسی شوق ہے مگر بھارت میں انٹرنیٹ پر یہ سرچ بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے۔ مجھے دنیا کے کسی بھی اور ملک میں اس طرح کی گوگل سرچ کا رجحان دیکھنے کو نہیں ملا۔“
’میں ہمیشہ تھکا ہوا کیوں رہتا ہوں؟‘ وہ دلچسپ سوالات جو گوگل سے سب سے زیادہ پوچھے جاتے ہیں
سیتھ سٹیفنر نے اپنی کتاب میں مزید لکھا ہے کہ ”مجھے یہ جان کر بھی حیرانی ہوئی کہ لاکھوں افراد بوڑھے افراد کی جنسی ویڈیوز تلاش کرتے ہیں اور اسی طرح موٹی خواتین کی جنسی ویڈیوز بھی توقع سے زیادہ مقبول پائی گئی ہیں۔ ایک تشویشناک انکشاف یہ بھی ہے کہ خواتین کی بڑی تعداد پرتشدد جنسی ویڈیوز میں دلچسپی رکھتی ہے۔ یہ ویڈیوز مردوں کی نسبت خواتین میں زیادہ مقبول ہیں۔ پرتشدد جنسی مواد میں خواتین کی دلچسپی ہر جگہ تقریباً ایک جیسی پائی گئی ہے۔“