کینسر کی مریضہ مصری خاتون نے مشکلات سے نمٹنے کے لیے حجام کھول لیا

کینسر کی مریضہ مصری خاتون نے مشکلات سے نمٹنے کے لیے حجام کھول لیا
کینسر کی مریضہ مصری خاتون نے مشکلات سے نمٹنے کے لیے حجام کھول لیا

  

قاہرہ(این این آئی)مصر کی 29 سالہ خاتون حجام ’دینا امین‘ ایک ہی وقت میں دہری مصائب کا شکار ہے مگر اس نے اپنی ہمت سے تمام چیلنجز سے نمٹنے کا فن سیکھ لیا ۔ کینسر کے موذی مرض کا کیمیائی علاج بھی جاری رکھے ہوئے ہے اور اپنے خاندان کی کفالت بھی کرتی ہے۔

اسرائیلی تاریخ کی بڑی فضائی مشق،بھارت بھی شریک ہوگا

عرب ٹی وی سے بات چیت میں دینا امین نے بتایا کہ اس نے سیلون پر کام کا آغاز خواتین کے ایک بیوٹی پارلر سے کیا اور کچھ عرصہ کام کے بعد اس نے لیڈیز بیوٹی پارلر پر کام چھوڑ کر ایک ایسا انوکھا کام شروع کیا جس کی معاشرے میں پہلے مثال نہیں ملتی۔ مردوں نے اسے فوری طور پر ایک حجام کے طور پر قبول کرلیا؟ اس سوال کے جواب میں دینا نے بتایا کہ وہ پہلے کافی مشکلات کا شکار ہوئی کیونکہ لوگ طرح طرح کی باتیں کرتے۔ مگر رفتہ رفتہ میں لوگوں کی باتیں سننے کی عادی ہوگئی اور میرے پکے گاہک بننے لگے۔واضح رہے کہ مصر جیسے بنیاد پرست معاشرے میں کسی خاتون کا مردوں کی شیو بنانا، ان کی زلف تراشی ہی ایک بڑا چیلنج ہے مگر دینا امین بے رحم کے کینسر کا بھی شکار ہے۔

مزید : بین الاقوامی