انضمام الحق کیلئے سب سے بڑی خوشخبری،پی سی بی نے ٹی10 لیگ میں ٹیم خریدنے اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کا مینٹور بننے کی مشروط طور پر اجازت دے دی

انضمام الحق کیلئے سب سے بڑی خوشخبری،پی سی بی نے ٹی10 لیگ میں ٹیم خریدنے اور ...
انضمام الحق کیلئے سب سے بڑی خوشخبری،پی سی بی نے ٹی10 لیگ میں ٹیم خریدنے اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کا مینٹور بننے کی مشروط طور پر اجازت دے دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو کرکٹ کی نئی طرز ٹی10 لیگ میں ٹیم خریدنے اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کا مینٹور بننے کی مشروط طور پر اجازت دے دی ہے۔

سپیڈ سٹار آن لائن بائیک کریم کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے ہیں

سابق کرکٹ اسٹار نے اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی سے خصوصی ملاقات کی جس کے بعد انہیں ان دو منصوبوں پر کام کرنے کی مشروط پر اجازت دی گئی۔رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے انضمام کی خدمات حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی جبکہ انضمام ٹی10 لیگ میں ایک ٹیم خریدنے کے بھی خواہاں ہیں۔

دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں جس کے تحت انضمام جب تک لاہور قلندرز کے مینٹور رہیں گے، اس وقت تک وہ چیف سلیکٹر کی تنخواہ نہیں لیں گے جبکہ ساتھ ساتھ ان پر دیگر  کوچز کی طرح ٹیم کے ہمراہ ڈگ آوٹ میں بیٹھنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

انضمام الحق کے ساتھ ساتھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے باولنگ کوچ مشتاق احمد کو بھی یکساں شرائط کے ساتھ ٹی10 لیگ کا حصہ بننے کی اجازت دی گئی ہے۔

ٹی10 کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد آئندہ ماہ 21 سے 24 دسمبر تک متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں ہو گا جس میں نامور موجودہ اور سابق کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل انضمام الحق اس حوالے سے مٰیڈیا کی زینت بنے ہوئے تھے کہ پی سی بی نے ان کو اس لیگ میں کسی بھی طرح سے حصہ لینے سے منع کر دیا ہے۔

مزید : کھیل