سموگ کے باعث ملک کو بلیک آﺅٹ سے بچالیا گیا:پاور ڈو یژ ن

سموگ کے باعث ملک کو بلیک آﺅٹ سے بچالیا گیا:پاور ڈو یژ ن

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے سموگ کے باعث آج ملک کے مختلف شہروں کوبلیک آوٹ سے بچالیا،تاہم شدید سموگ نیشنل ٹرانسمشن سسٹم کے لیے سخت چیلنج ہے۔

دنیا ایک بار پھر بڑی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے: پوپ فرانسس کا خدشہ

وزارت توانائی کے پاور ڈو یژ ن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے 500 اور200کے وی گرڈ اسٹیشنز کو ٹرپنگ سے بچایا۔پاور ڈو یژ ن کا کہنا ہے کہ نیوکلیئر پاور پلانٹس میں چشمہ ون، ٹو، تھری اور فور شامل ہیں جب کہ سموگ کے باعث چاروں نیوکلیئر پاورپلانٹ بھی بند ہیں تاہم ان پاور پلانٹس کی 72 گھنٹوں میں بحالی متوقع ہے۔

پاور ڈو یژ ن کے اعلامیے میں بتایا گیاہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر مہنگے تیل پربجلی بنانے والے 4250 میگاواٹ کے 4 پاورپلانٹس بند کردیئے گئے ہیں۔پاور ڈو یژ ن کے مطابق بند کیے جانے والے پاور پلانٹس میں 950 میگاواٹ کا حبکو پاور پلانٹ، ایک ہزار میگاواٹ کا مظفر گڑھ پاور پلانٹ،400 میگاواٹ کا جامشورو اور700 میگاواٹ کا کیپکو پاورپلانٹس شامل ہیں۔

کینسر کی مریضہ مصری خاتون نے مشکلات سے نمٹنے کے لیے حجام کھول لیا

پاور ڈو یژ ن کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر1200 میگاواٹ کے نشاط پاور اور نشاط چونیاں پاور پلانٹس، لبرٹی، حبکو نارووال اور اٹلس پاورپلانٹس بھی بند کردیئے گئے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پن بجلی کی پیداوار7 ہزار کی صلاحیت کے مقابلے میں 2700 میگاواٹ ہے تاہم صورت حال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

مزید : بزنس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...