بلوچستان حکومت نے غیر قانونی طور پر افغانستان جانے والے خاندان کو رہا کردیا
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان حکومت نے غیر قانونی طور پر افغانستان جانے کی کوشش میں گرفتار خاندان کو رہا کر دیا ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے خاندان کی سربراہ خاتون کو چادر پہنائی اور بچوں کوتحائف دئیے۔
اس تصویر میں شرمین عبید چنائے کے ساتھ یہ آدمی کون ہے؟ جان کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا
تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے ڈاکٹر اللہ نذر کے اہل خانہ کوغیر قانونی طور پر افغانستان جانے کی کوشش کر رہے تھے اس دوران انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا ، تاہم وزیر اعلیٰ بلوچستان نے آج اس خاندان کی رہائی کا حکم جاری کیا اور ان کے اعزاز میں ایک پرتکلف تقریب بھی منعقد کی گئی،
وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے ڈاکٹر اللہ نذر کی اہلیہ کو چادر پہنائی جبکہ ان کے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔