کرنٹ اکاونٹ میں خسارہ ہے جس پر جلد قابو پالیں گے:وزیراعظم
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ میں خسارہ ہے جس پر جلد قابو پالیں گے، لندن میں بلوچستان سے متعلق چندافرادغلط فہمیاں پھیلا نا چاہتے ہیں،پاکستان مخالف اشتہار بازی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پہنچے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عدالتیں اپنے ر ویے سے ثابت کریںگی کہ انصاف ہورہاہے یانہیں،انصاف عدالتوں میں ہوتا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں میں کیسزبھیجنے کےلیے ہدایات جاری کردی ہیں،جلدعمل ہوگا۔شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ سموگ عالمی فضائی آلودگی کی وجہ سے ہے جس پرجلد قابو پا لیں گے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بارے میں لوگوں کی رائے بڑی مثبت ہے ،پاکستان کے عوام پاکستان پر یقین رکھتے ہیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دو روزہ دورے پر لندن پہنچے ہیں ،ائیرپورٹ پہنچنے پر پاکستانی ہائی کمشنرسید ابن عباس نے ا ن کا استقبال کیا،جبکہ اپنے اس دورے میں وہ لندن کے سکول آف اکنامکس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔