پاکستان میں ہاکی کے میدان بھی آباد ہونے لگے,حکومت کی جانب سے ورلڈ الیون اور انٹرنیشنل ہاکی لیگ کے لئے (پی ایچ ایف) کو این او سی جاری کر
لاہور (افضل افتخار) پاکستان میں ہاکی کے میدان بھی آباد ہونے لگے اور حکومت نے ورلڈ الیون اور انٹرنیشنل ہاکی لیگ کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو این او سی جاری کر دیا۔
وینزوویلا کے صدر خطاب کے دوران پیٹِس کے مزے اڑاتے رہے
پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز احمد سینیئر نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ورلڈ ہاکی الیون کے دورہ پاکستان اور ہاکی لیگ کے انعقاد کیلیے این او سی جاری کرتے ہوئے ورلڈ الیون اور ہاکی لیگ کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز احمد سینئر نے کہا ہے کہ غیر ملکی ٹیموں کا پاکستان آنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ہاکی ورلڈ الیون کی آمد سے پاکستان میں انٹر نیشنل ہاکی بحال ہو جائیگی، ہاکی لیگ کے انعقاد سے عالمی سطح پر مثبت پیغام جائے گا اور لیگ میں دنیائے ہاکی کے بہترین کھلاڑی شرکت کریں گے۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، پاکستان میں ہاکی لیگ کے انعقاد سے ملک میں کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ ورلڈ الیون آئندہ سال جنوری میں پاکستان آئے گی جبکہ ہاکی لیگ کا انعقاد اپریل میں کیا جائے گا۔