لاہور پولو کلب نے ویسٹرزکو 9-5 سے ہراکر مین فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

لاہور پولو کلب نے ویسٹرزکو 9-5 سے ہراکر مین فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا
 لاہور پولو کلب نے ویسٹرزکو 9-5 سے ہراکر مین فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (افضل افتخار) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سیزنز کنولا پولو کپ 2017ء کے چوتھے روز ٹیرا انرجی نے ویسٹ بسٹرز کو زبردست مقابلے کے بعد 9-5 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے جبکہ ڈائمنڈ پینٹس نے پیبل بریکرز کو 9-5 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

وینزوویلا کے صدر خطاب کے دوران پیٹِس کے مزے اڑاتے رہے

تفصیلات کے مطابق لاہور پولوکلب کے سیزن کے دوسرے ٹورنامنٹ کے چوتھے رو ز دودلچسپ میچز ہوئے۔ ٹیرا انرجی اور ویسٹ بسٹرز کے درمیان مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا مقابلہ ہوا جو ٹیرا انرجی نے 9-5 سے جیت لیا۔ ٹیرا انرجی کی ٹیم نے ویسٹ بسٹرز کے خلاف پہلے چکر سے ہی بہترین کھیل پیش کیا۔ ٹیراانرجی کی ٹیم نے پہلے چکر میں ہی دو گول کرکے برتری حاصل کرلی۔ دوسرے چکر میں ٹیرا انرجی نے چار جبکہ ویسٹ بسٹرز نے ایک گول سکور کیا۔تیسرے چکر میں ویسٹ بسٹرز اور ٹیرانرجی دونوں نے دو دو گول سکور کیے جبکہ آخری چکر میں ٹیرا انرجی کی ٹیم نے دو جبکہ ویسٹ بسٹرزنے ایک گول سکور کیا۔ ٹیرا انرجی کی طرف سے غلام مصطفی منوں اور ممتاز عباس نیازی نے چار چار جبکہ فراست علی چٹھہ نے ایک گول کیا۔ ادھر ڈائمنڈ پینٹس اور پیبل بریکرز کے درمیان میچ ڈائمنڈ پینٹس نے 9-5 سے جیت لیا۔ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے میر حذیفہ احمد نے شاندار کھیل پیش کیا اور سات خوبصورت گول سکور کیے جبکہ عبداللہ داؤد نے دو گول سکور کیے پیبل بریکرز کی طرف سے میاں حسین افتخار نے تین ،فیصل خان اور محسن عطاء خان کھوسہ نے ایک ایک گول سکور کیا۔ فائنل بروز اتوار کو ٹیرا انرجی اور نیوایج کے درمیان ساڑھے تین کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -