ایڈن کرکٹ کلب کی لاہور ٹیکس بار کو 3 وکٹوں سے شکست

ایڈن کرکٹ کلب کی لاہور ٹیکس بار کو 3 وکٹوں سے شکست

لاہور (افضل افتخار)ایڈن کرکٹ کلب نے لاہور ٹیکس بار کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

وینزوویلا کے صدر خطاب کے دوران پیٹِس کے مزے اڑاتے رہے

بلال گراونڈ ٹاون شپ میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں ٹیکس بار نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 201 رنز بنائے ۔ لاہور ٹیکس بار کی جانب سے فیصل نے 51اور صادق نے 34 رنز بنائے ۔ ایڈن کلب کے زین نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وسیم اور دریب نے 2,2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ایڈن کرکٹ کلب نے ہدف 24.2 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ایڈن کی جانب سے فاروق نے 52 جبکہ بلال اور زین نے 47,47 رنز کی انفرادی باری کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔ میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی زین کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...