پاکستان ریلوے کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹرعامر حیات برین ہیمرج کا شکار ہوگئے

پاکستان ریلوے کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹرعامر حیات برین ہیمرج کا شکار ہوگئے
پاکستان ریلوے کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹرعامر حیات برین ہیمرج کا شکار ہوگئے

  

لاہور (افضل افتخار)پاکستان ریلوے کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر / امپائر جو کہ عامر حیات روکڑی کے دور میں ان کی شائننگ کلب کے بھی کوچ رہ چکے ہیں کچھ عرصہ سے فالج کے مرض میں مبتلا تھے اور اب برین ہیمرج کا شکار ہوگئے ہیں۔

وینزوویلا کے صدر خطاب کے دوران پیٹِس کے مزے اڑاتے رہے

تفصیلات کے مطابق عامر حیات کو  سروسز ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ اس دوران آئی سی سی ایوارڈ یافتہ کرکٹ آرگنائزر کرکٹ پرموٹر اور دردِ دل رکھنے والے ملک سرور محمود نے ہسپتال جاکر ان کے صاحبزادوں سے ملاقات کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ فیاض احمد چاچو ایک بہترین کرکٹر کے ساتھ ساتھ ایک بہترین امپائر اور ایک بہترین انسان بھی ہیں۔ ان کی خدمت کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔ اس موقع پر گولڈن جمخانہ کے سیکرٹری حاجی عبدالرزاق بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن اینڈ پی آر او ریلوے سپورٹس بورڈ منظور علی عارف نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیاض احمد چاچو کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ ان جلد صحتیابی عطا فرمائے۔

مزید : کھیل