پاکستا ن نے 29-28 اکتوبر کو جناح سٹیڈیم میں ہونے والے نیشنل جونیئر اینڈ یوتھ اتھلیٹک چیمپئن شپ مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

پاکستا ن نے 29-28 اکتوبر کو جناح سٹیڈیم میں ہونے والے نیشنل جونیئر اینڈ یوتھ ...
پاکستا ن نے 29-28 اکتوبر کو جناح سٹیڈیم میں ہونے والے نیشنل جونیئر اینڈ یوتھ اتھلیٹک چیمپئن شپ مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (افضل افتخار) نیشنل جونیئر اینڈ یوتھ اتھلیٹک چیمپئن شپ کے مقابلے 29-28 اکتوبر کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ جس میں پاکستان واپڈا نے پہلی اور پاکستان ریلوے نے مجموعی طور پر چھ گولڈ میڈل، تین سلور اور ایک برانز میڈل حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

وینزوویلا کے صدر خطاب کے دوران پیٹِس کے مزے اڑاتے رہے

400میٹر دوڑ میں صدام طور نے گولڈ میڈل، 200 میٹر دوڑ میں عبدالرزاق نے گولڈ میڈل، 110میٹر ہرڈل ریس میں وقاص نے گولڈ میڈل، 4x400 میٹر ریلوے ریس میں گولڈ میڈل، شاٹ پٹ میں اکبر علی نے گولڈ میڈل جبکہ لانگ جمپ میں وقار یونس نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس کے علاوہ ریلوے کے کھلاڑیوں نے تین سلور اور ایک برانز میڈل حاصل کئے۔ ریلوے کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سپورٹس آفیسر ریلوے سپورٹس بورڈ راشد محمود بٹ نے انٹرنیشنل کوچ محمد اصغر گلاور کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ان کامیاب کھلاڑیوں کو بہتر کنٹریکٹ کی بنیاد پر ریلوے سپورٹس بورڈ میں رکھا جائے گا تاکہ مستقبل میں یہ کھلاڑی سینئرز ٹیم کا حصہ بنتے ہوئے ریلوے کا نام روشن کریں۔

مزید : کھیل