بالنگ ایکشن قوانین کی ستم ظریفی کا شکار ہونے والے سعید اجمل کا محمد حفیظ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

بالنگ ایکشن قوانین کی ستم ظریفی کا شکار ہونے والے سعید اجمل کا محمد حفیظ کے ...
بالنگ ایکشن قوانین کی ستم ظریفی کا شکار ہونے والے سعید اجمل کا محمد حفیظ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

  

لاہور (افضل افتخار)بالنگ ایکشن قوانین کی ستم ظریفی کا شکار ہونے والے سعید اجمل نے محمد حفیظ کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا۔آف سپنر کا کہنا ہے کہ آل راونڈر کے زیادہ مسائل نہیں، وہ پہلے بھی اپنا بولنگ ایکشن کلیئر کروانے میں کامیاب ہوئے، امید ہے کہ ایک بار پھر اس مشکل پر قابو پا لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں عالمی رینکنگ میں نمبر ون آل راونڈر بننے والے محمد حفیظ ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں، ان کا ایکشن کلیئر ہونا پاکستان کرکٹ کے مفاد میں ہے۔یاد رہے کہ آئی سی سی کیساتھ الحاق رکھنے والے انگلینڈ کی بائیومکینک لیب میں سعید اجمل کا ٹیسٹ جمعرات کو ہوا تھا، اس کا نتیجہ دو ہفتے میں آنا ہے۔ بازو کا خم 15ڈگری کی قانونی حد میں میں پایا گیا تو انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کی اجازت ہوگی۔ دوسری صورت میں اصلاح کے بعد دوبارہ ٹیسٹ میں کلیئرنس ملنے پر ہی آل راونڈر کے طور پر کھیل سکیں گے۔

مزید : کھیل