پاکستان میں سموگ کی وجہ بھارت ہے ، ہمسایہ ملک میں کھیت جلائے جا رہے ہیں :ذکیہ شاہ نواز

پاکستان میں سموگ کی وجہ بھارت ہے ، ہمسایہ ملک میں کھیت جلائے جا رہے ہیں :ذکیہ ...
پاکستان میں سموگ کی وجہ بھارت ہے ، ہمسایہ ملک میں کھیت جلائے جا رہے ہیں :ذکیہ شاہ نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کی وزیر ماحولیات ذکیہ شاہ نواز نے کہاہے پاکستان میں سموگ کی وجہ بھارت ہے ،بھارت میں دھان کا بھوسہ جلانے سے پاکستان متاثر ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق ذکیہ شاہ نواز کا کہناتھا کہ اس مسئلے پر سارک ممالک کی میٹنگ ضرور ہونی چاہیے ،ہمیں ایسے پلانٹس لگانے کی ضرورت ہے جو آلودگی پیدا نہ کریں ،حکومت نے ماحول کا خیال رکھ کر پاور پلانٹس لگائے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی پر لانے سے ماحول مزید صاف ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سموگ کی وجہ بھارت ہے ،ہمسایہ ملک میں کھیت جلائے جا رہے ہیں ۔

مزید :

ماحولیات -