رہائشی علاقوں میں پولٹری فارمز کیسے کام کررہے ہیں ؟ہائی کورٹ نے ڈی جی ماحولیات کو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا

رہائشی علاقوں میں پولٹری فارمز کیسے کام کررہے ہیں ؟ہائی کورٹ نے ڈی جی ...
رہائشی علاقوں میں پولٹری فارمز کیسے کام کررہے ہیں ؟ہائی کورٹ نے ڈی جی ماحولیات کو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے رہائشی علاقوں میں پولٹری فارم پر پابندی کے لئے دائر درخواست پر ڈی جی ماحولیات کو درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔

وینزوویلا کے صدر خطاب کے دوران پیٹِس کے مزے اڑاتے رہے

جسٹس عائشہ اے ملک نے رضوان بیگ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ رہائشی علاقوں میں پولٹری فارمز کے قیام سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، ماحولیات قانون کے سیکشن(2 )تھری کے تحت پولٹری فارم رہائشی علاقوں میں قائم نہیں کیا جاسکتا، اس قانونی کی رو سے رہائشی علاقوں سے 5 سو میٹر دور پولٹری فارم قائم ہو سکتا ہے، لیکن پورے صوبے میں درجنوں پولٹری فارم غیر قانونی طور پر رہائشی علاقوں میں قائم کیے گئے ہیں، ان پولیٹری فارمز کے پاس محکمہ ماحولیات کی طرف سے جاری کردہ این او سی بھی نہیں ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے مزید 40 سے زائد پولٹری فارمز کو این او سی کے بغیر کام کی اجازت دے دی گئی ہے، رہائشی علاقوں میں ماحولیاتی آلودگی پیدا ہو رہی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں مقیم شہریوں کیلئے زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت غیر قانونی پولٹری فارم پر پابندی عائد کر ے، اور شہری علاقوں میں پولٹری فارم قائم کرنے پر پابندی عائد کرے۔

مزید :

لاہور -