پنجاب حکومت کی56کمپنیوں کا ریکارڈآتشزدگی سے محفوظ بنانے کے اقدامات کے لئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب

 پنجاب حکومت کی56کمپنیوں کا ریکارڈآتشزدگی سے محفوظ بنانے کے اقدامات کے لئے ...
 پنجاب حکومت کی56کمپنیوں کا ریکارڈآتشزدگی سے محفوظ بنانے کے اقدامات کے لئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی56کمپنیوں کا ریکارڈآتشزدگی سے محفوظ بنانے کے اقدامات کے لئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیاہے۔

وینزوویلا کے صدر خطاب کے دوران پیٹِس کے مزے اڑاتے رہے

جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی کہ پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کی جانے والی 56کمپنیوں میں 80ارب روپے کی کرپشن کر کے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا،پنجاب حکومت کا ماضی منصوبوں کے ریکارڈ کو محفوظ کرنے کے حوالے سے تسلی بخش نہیں، میگا منصوبوں میں کرپشن کی تحقیقات کے دوران آتشزدگی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں،میٹرو بس کے منصوبے کا ریکارڈ ایل ڈی اے بلڈنگ میں آتشزدگی سے جل گیا جبکہ بے گناہ شہری بھی جل کر خاکستر ہو گئے، ماڈل ٹاو ¿ن انکوائری کمیشن کے دوران پی ٹی سی ایل بلڈنگ میں آتشزدگی سے تمام ٹیلی فون کالز کاریکارڈ ختم کردیا گیا،بھارتی ویزوں کی انکوائری کے دوران شوگر مل میں آتشزدگی کا واقعہ ہوا،ماڈل ٹاو ¿ن واقعہ کا ریکارڈ ختم کرنے کے لئے کچھ روز قبل تھانہ فیصل ٹاو ¿ن میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا،56کمپنیوں کے کیس کے دوران بھی خدشہ ہے کہ ریکارڈ کو ختم کرنے کے لئے آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوسکتا ہے،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت کیس کی سماعت کے دوران ریکارڈ کو محفوظ بنانے کے اقدامات کا حکم دے جبکہ کمپنیوں کاریکارڈ محفوظ بنانے کے لئے نیب یا آڈیٹر جنرل کے حوالے کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں،عدالت نے حکومت پنجاب اور دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6نومبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید :

لاہور -