زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کو عہدے سے ہٹانے کے لئے دائر درخواست پر نوٹس

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کو عہدے سے ...
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کو عہدے سے ہٹانے کے لئے دائر درخواست پر نوٹس

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کو عہدے سے ہٹانے کے لئے دائر درخواست پرگورنر پنجاب اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

وینزوویلا کے صدر خطاب کے دوران پیٹِس کے مزے اڑاتے رہے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار اقرار حسین کے وکیل سعد رسول نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلرڈاکٹرظفراقبال کو قائم مقام وائس چانسلر تعینات کیا گیا مگروہ مستقل طور پرعہدے پر براجمان ہو چکے ہیںجس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ قائم مقام وائس چانسلر کو طویل عرصے تک عہدے پر کیسے برقرار رکھا جا سکتا ہے، عدالت کوعہدے پر براجمان شخص کی اہلیت کے علاوہ یہ دیکھنا ہے کہ عہدے پر براجمان شخص عہدے پر قانونی طریقے سے تعینات ہوا ہے یا نہیں؟ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے قانونی مشیر ملک اویس خالد نے عدالت کو بتایا کہ یونیورسٹی ایکٹ کے سیکشن تیرہ کے تحت پرو وائس چانسلر ہی قائم مقام وائس چانسلر تعینات کئے جا سکتے ہیں، عدالت نے گورنر پنجاب اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : لاہور