سول ججوں کی بھرتی کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، لاہور ہائی کورٹ

سول ججوں کی بھرتی کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، لاہور ہائی کورٹ

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے قراردیا ہے کہ بہترین اہلیت پر پورے اترنے والے سول جج ہی بھرتی ہونے کے بعدشہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکیں گے،سلیبس کی تبدیلی سے متعلق چند امیدواروں کے کہنے پر معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

وینزوویلا کے صدر خطاب کے دوران پیٹِس کے مزے اڑاتے رہے

جسٹس علی اکبر قریشی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سول ججوں کے 15نومبر کو ہونے والے امتحانات کے لئے 6ہزار ً530امیدوار وکلاءامتحان دینے کے اہل قرار پائے ہیں، سول ججوںکے چناﺅ کے لئے بہترین معیارکا سلیبس تشکیل دیا گیا ہے تاکہ اہل ترین امیدوار سول جج کے عہدے پر تعینات کئے جا سکیں، انہوں نے کہا کہ سلیبس میں بہترین معیار قائم کرنے کا مقصد عدلیہ کے وقار کو برقرار رکھتے ہوئے سائلین کو فراہمی انصاف کے لئے بہترین جج مہیا کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ چند امیدواروں کے کہنے پر امتحان کی تیاری کرنے والے امیدواروں کو مقابلے سے محروم نہیں کیا جاسکتا نہ ہی معیار پر سمجھوتہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...