پولیس اہلکاروں کے خاتون کو برہنہ کرنے کے خلاف درخواست پر واقعہ کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج طلب

پولیس اہلکاروں کے خاتون کو برہنہ کرنے کے خلاف درخواست پر واقعہ کی سوشل میڈیا ...
پولیس اہلکاروں کے خاتون کو برہنہ کرنے کے خلاف درخواست پر واقعہ کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج طلب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پولیس اہلکاروں کے خاتون کو سرعام برہنہ کرنے کے خلاف درخواست پر واقع کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج طلب کر لی۔

وینزوویلا کے صدر خطاب کے دوران پیٹِس کے مزے اڑاتے رہے

جسٹس انوارالحق نے شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں بتایا گیا کہ ایک خاتون کو سرعام برہنہ کر کے اس کی تلاشی لی گئی ہے جس کی قانون اجازت نہیں دیتا درخواستگزار وکیل نے بتایا کہ اس افسوس ناک واقع کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے لیکن پولیس حکام نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی وکیل نے زور دیا کہ اگر اسطرح کے واقعات کو نہ روکا گیا تو مستقبل میں اسی نوعیت کے واقعات دوبارہ پیش آسکتے ہیں لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ واقع کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج پیش کریں درخواست پر آئندہ کارروائی 6 نومبر کو ہوگی۔

مزید : لاہور