زرداری صاحب نے گالیاں نہیں دیں ،انگلی کے اشاروں پر لیڈر نہیں بناجاسکتا:مولا بخش چانڈیو

حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ زرداری صاحب کسی کے کہنے پر گالیاں دے رہے ہیں،زرداری صاحب نے گالیاں نہیں دیں انگلی کے اشاروں پر لیڈر نہیں بناجاسکتا،پیپلز پارٹی کیادوسروں کے ا شاروں پرناچ سکتی ہے؟ ایسا نہ کبھی پہلے ہوا ہے نہ آئندہ ہوگا،ہم صرف آئین کے ساتھ ہیں ،آپ گھرکے کا غذات پیش نہیں کرسکے سب کوچور کہتے ہیں۔

پنجاب حکومت کی56کمپنیوں کا ریکارڈآتشزدگی سے محفوظ بنانے کے اقدامات کے لئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے جواب طلب
حیدر آباد میں پارٹی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹر مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم بالآخرعدالت تشریف لے آئے،آج بھی نوازشریف نے عدالت سے نکل کر کوئی اچھی بات نہیں کی،اب انہیں بھی زرداری صاحب پربات کرنےکی ذمے داری دے دی گئی ہے۔
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خان صاحب گالیاں دےکرچلے گئے کوئی قومی بات نہیں کی۔
مولا بخش چانڈیو کاکہنا تھا کہ آپ کہتے ہیں ہم نے فو ن کیانہیں اٹھایا،آئین کے تقدس کی بات ہو گی تو پیپلزپارٹی خود آجائے گی،اب معاملہ میاں صاحب کی ذات کا ہے پیپلز پارٹی کو کوئی سروکار نہیں،دو دن کے لیے جیل کیاگئے دونوں بھائی روتے پھرتے تھے،شہباز شریف کے کمرے سے جو انقلابی لٹریچر ملاسب کو پتا ہے۔
سینٹر پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے نوازشریف کی مدد نہیں کی ہم نے پارلیمنٹ کی مدد کی،آپ بےوفا ہوآپ پر اعتبارکیا ہی نہیں جا سکتا،آپ کہنے پر چلتے ہیں آپ سیاسی طور پر پیدا بھی کسی کے کہنے پرہوئے ہیں۔
چیرمین نیب پر تنقید کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ وہ اپنے رویے پر نظرثانی کریں،شرجیل میمن کے ساتھ اور شریف فیملی کے ساتھ سلوک میں واضح فرق ہے ۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...