بحر ہند میں زلزلے کے ممکنہ خطرات، آئی ایس آئی نے ”ایرا“ کو خبردار کردیا

بحر ہند میں زلزلے کے ممکنہ خطرات، آئی ایس آئی نے ”ایرا“ کو خبردار کردیا
بحر ہند میں زلزلے کے ممکنہ خطرات، آئی ایس آئی نے ”ایرا“ کو خبردار کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے ادارے (ایرا) نے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) کی جانب سے اطلاع ملی ہے کہ مستقبل قریب میں بحیرہ عرب میں ایک بڑا زلزلہ آنے کا خدشہ ہے جس سے پاکستان سمیت کئی ساحلی علاقے متاثر ہونے کا خطرہ ہے اور سرکاری اداروں کو اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے فوری تیاری کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں :اس زلزلے کے بارے مٰیں سائنسدان کیا کہتے ہیں؟

زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کے ادارے (ایرا) نے اپنے چند افسران کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس کے لئے جاری مراسلے میں چیئرمین ایرا نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی نے بحیرہ عرب میں بڑے پیمانے پر زلزلے اور سونامی کی اطلاع دی ہے اور اس سونامی کے خطرات سے نپٹنے کے لئے ممکنہ اقدامات کرنے کے لئے ادارے کا ہنگامی اجلاس 6نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ اس ہنگامی اجلاس میں زلزلے اور سونامی کے ممکنہ خطرات سے نپٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے فوری اقدامات کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا جبکہ متعلقہ اداروں اور محکموں کو ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ بھی اسی اجلاس میں کیا جائے گا۔

مزید : قومی