بیشترڈسٹری بیوشن کمپنیاں ہمار ے معیارکے مطابق کام نہیں کررہیں: اویس لغاری

بیشترڈسٹری بیوشن کمپنیاں ہمار ے معیارکے مطابق کام نہیں کررہیں: اویس لغاری

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بیشترڈسٹری بیوشن کمپنیاں ہمار ے معیارکے مطابق کام نہیں کررہے،کے الیکٹرک میں ابراج گروپ پہلے سے بہتری لایا ہے،شنگھائی الیکٹرک کے آ نے سے سسٹم میں بہتری آئے گی، ڈسکوز کوزیادہ کارکردگی دکھاناپڑے گی۔

نجی چینل ”دنیا نیوز “کے پروگرام” دنیاکامران خان کے ساتھ“کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ سموگ کی وجہ سے سسٹم ٹرپ ہواہے ، رسداورطلب کے فر ق کی وجہ سے لو ڈشیڈنگ بڑھے گی، فرنس آئل پاورپلانٹ بندکردیئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے سسٹم کو ٹھیک کرنا پڑے گا،اوور بلنگ بہت زیادہ ہو رہی ہے،اووربلنگ پر3سال قیدکی سزاکافیصلہ کیاجائے گا۔

اویس لغاری کاکہنا تھا کہ وزارت توانائی کاڈھانچہ مزیدبہتر کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ، ہماری پوری توجہ بجلی کی فراہمی پرہوگی، ڈیڑھ ماہ میں بہترنتائج دیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 30ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر لاناہوگا، قومی مفادکیلئے نیپراکواپنے قانون میں ترمیم کرناہوگی، حکومتی ادارے واجبات ادانہیں کررہے۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...