اگر آپ کے قالین کا رنگ پھیکا پڑگیا ہے تو یہ آسان ترین طریقہ آزما کر پھر سے بالکل نیا جیسا کرسکتے ہیں
لندن(نیوزڈیسک) اگر گھر میں قالین پر نشانات لگ جائیں اور وہ گندا ہوجائے تو ہم کافی پیسے خرچ کرکے اسے دھلواتے ہیں لیکن آئیے آپ کو ایک ایسا طریقہ بتاتے ہیں جس پر عمل کرکے آپ اسے بالکل نیاجیسے کرسکتے ہیں۔
ایک صاف کپڑا لے کر اسے نمک والے پانی میں ڈالیں اور اسے قالین پر لگے نشانات پر رگڑیں،آپ دیکھیں گے کہ نشانات تیزی سے غائب ہوگئے ہیں اور قالین بالکل نیا جیسا ہوگیاہے۔یہ ایسا جادوئی محلول ہے جو ایسے داغ بھی صاف کردے گا جو مہنگے ڈیٹرجنٹ بھی صاف نہیں کرپاتے۔