چشمہ نیوکلیئرپاورپلانٹ سموگ سے بند نہیں ہوئے:ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق چشمہ نیوکلیئرپاورپلانٹ سموگ سے بند نہیں ہوئے،پلانٹ سموگ سے این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی کے باعث بند ہوئے ہیں۔چشمہ ون اپنی استعداد کے مطابق کام کر رہا ہے ،بجلی کی طلب کی وجہ سے دو پلانٹ بند ہوگئے تھے جو کل تک ٹھیک ہوجائیں گے۔
دوسری طرف پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ کچھ روز یہ مسئلہ درپیش رہے گا لوگ تعاون کریں، واٹر گیس کی کمی شارٹ فال بڑھنے کی بڑی وجہ ہے،وزیراعظم کی ہدایت پر فرنس آئل ڈیزل والے پاور ہاوسز بند کیے گئے ہیں۔
دوسری طرف وفاقی حکومت نے پاورڈویژن نے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر نے ہدایات جاری کی ہیں فرنس آئل پلانٹس ضرورت کے مطابق اورمیرٹ آرڈرپر چلائے جا ئیں ،جہاں ضرورت ہو فرنس آئل کے پلانٹ چلائے جائیں۔
لیسکو نے بھی شہروں اوردیہات میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیاہے جس کے مطابق مجموعی طور پر 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا گیا ہے،نیشنل گرڈ سے لیسکو کا کوٹہ 2200 میگاواٹ سے کم کر کے11سو میگاواٹ رہ گیا ہے ،جس کی وجہ سے ہرگھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لیے فیڈر بند رہے گا۔