فیس بک کے جعلی صارفین کی تعداد ڈھائی کروڑ سے تجاوز کرگئی

فیس بک کے جعلی صارفین کی تعداد ڈھائی کروڑ سے تجاوز کرگئی
فیس بک کے جعلی صارفین کی تعداد ڈھائی کروڑ سے تجاوز کرگئی

  

نیویارک(این این آئی)فیس بک استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 2 ارب 7کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے مگر ان میں سے اصلی اکاؤنٹس کتنے ہیں؟آخرکار اس بات کا جواب دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے خود دیا ہے۔

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی ننھے بچوں کے ساتھ ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل

میڈیارپورٹس کے مطابق مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اعدادوشمار بیان کرتے ہوئے فیس بک کی جانب سے تسلیم کیا گیا کہ اس وقت سوشل نیٹ ورک پر 270 ملین (27 کروڑ) اکاؤنٹس جعلی یا ڈپلیکیٹ ہیں۔کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ توقعات سے بھی زیادہ کروڑوں اکاؤنٹس فیک اور ڈپلیکٹ ہیں جو کہ مجموعی صارفین کا 2سے3 فیصد تک بنتے ہیں۔کمپنی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان اکاؤنٹس کی تعداد میں جولائی سے ستمبر تک ایک فیصد اضافہ ہوا ہے،اسی طرح 10 فیصد اکاؤنٹس اصل صارفین کے ڈپلیکٹس ہیں جن کی شرح میں3 ماہ کے اندر6 فیصد اضافہ ہوا۔واضح رہے کہ3 ماہ کے دوران فیس بک کو ہونے والی آمدنی میں منافع کی شرح 79 فیصد اضافے سے 4.7 ارب ڈالرز رہی۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس کی تصدیق کے لیے استعمال ہونے والے ڈیٹا کو بہتر بنانے پر کام کیا جارہا ہے،تاہم اس طرح کے فرضی صارفین میں اچانک اضافہ ہوا ہے خصوصاً انڈونیشیاء اور ویت نام جیسے ممالک میں۔کمپنی کے مطابق ان جعلی اکاؤنٹس میں کاروباری اداروں اور کمپنیوں کے بھی ہیں جو پیجز کی بجائے غلطی سے پروفائلز بنا لیتے ہیں جبکہ کچھ جان بوجھ کرسپام مواد پوسٹ کرنے اور دیگر سرگرمیوں کے لیے ایسا کرتے ہیں جن کی فیس بک پر اجازت نہیں۔

مزید : بین الاقوامی