کوئی ہمیں حلوہ نہ سمجھے،ہم اپنے ووٹ بینک کو بھی مستحکم کریں گے: فاروق ستار

کوئی ہمیں حلوہ نہ سمجھے،ہم اپنے ووٹ بینک کو بھی مستحکم کریں گے: فاروق ستار
کوئی ہمیں حلوہ نہ سمجھے،ہم اپنے ووٹ بینک کو بھی مستحکم کریں گے: فاروق ستار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار کا کہناہے کہ کوئی ہمیں حلوہ نہ سمجھے ، ہم اپنے ووٹ بینک کو بھی مستحکم کریں گے، پاکستان بنا سکتے ہیں تو اپناحق بھی لے سکتے ہیں۔

چشمہ نیوکلیئرپاورپلانٹ سموگ سے بند نہیں ہوئے:ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کا واٹر پمپ چورنگی پر خطاب میں کہنا تھا کہ ہماری اور پاکستان کی سلامتی لازم و ملزوم ہے،رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود ایم کیو ایم کا قافلہ نکل پڑا ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ ہم کراچی والے اپنا حصہ پورا لیں گے،ہم عوام کے بنیادی مسائل حل کریں گے۔

مزید : قومی