پنجاب میں شدید سموگ، مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید سموگ کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں چھ افراد جاں بحق جبکہ 37 زخمی ہوگئے۔
چشمہ نیوکلیئرپاورپلانٹ سموگ سے بند نہیں ہوئے:ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن
پنجاب میں ہر گزرتے دن کے ساتھ سموگ کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے باعث حادثات کی شرح بھی بڑھ گئی ہے،کامونکی میں شیخوپورہ روڈ پر دھند کے باعث مسافر وین اور بس کی ٹکر کے نیتجے میں5 افراد جاں بحق اور9 زخمی ہوگئے۔جلالپور بھٹیاں کے قریب موٹر وے پر ٹرک اور بس کی ٹکر میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے،شیخوپورہ میں فیروز وٹواں کے نزدیک مسافر وین ٹرک سے ٹکرا گئی، ایک ہی خاندان کے 15 افراد زخمی ہوگئے۔لاہور کے علاقے سبزہ زار میں تیزرفتار کار کے حادثے میں 4 افراد زخمی ہوکراسپتال پہنچ گئے، عارف والا میں آئل ٹینکر ایک موٹرسائیکل کو روندتا ہواٹرک سے ٹکرا گیا،موٹرسائیکل سوار 3 افراد سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
بیشترڈسٹری بیوشن کمپنیاں ہمار ے معیارکے مطابق کام نہیں کررہیں: اویس لغاری
ہائی ویز اور موٹروے پولیس نے سموگ اور دھند کے دوران مسافروں کو محتاط ڈرائیونگ اور فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریزکرنے کی ہدایات کی ہیں۔