پاکستان انٹرنیشنل فیئر میں HSJ اسٹیل کونمایاں مقام مل گیا

پاکستان انٹرنیشنل فیئر میں HSJ اسٹیل کونمایاں مقام مل گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایکسپو سینٹر میں پاکستان انٹرنیشنل ٹریڈفیئر کا انعقاد بلاشبہ ایک کارنامے سے کم نہیں تھا جس میں پاکستانی تجارت سرگرمیوں کو بین الاقوامی سطح پر تعارف کرانے کے ساتھ عالمی تجارت اداروں اور کمپنیوں کو اپنے کاروبار کو وسعت دینے ایک بھر پور پلیٹ فارم سے رہنمائی بھی ملی۔اس عالمی نمائش میں جہاں بہت سی تجارتی کمپنیوں کو اپنے کاروبار کو متعارف کرانے کا موقع ملا وہیں عالمی سطح پر کاروبار کے بارے میں بڑی آگاہی بھی حاصل ہوئی۔ایسی ہی مایہ ناز کمپنیوں میں سے ایک HSJ اسٹیل بھی تھی جس نے نمائش میں اپنی مصنوعات کو متعارف کراکے ملکی اور عالمی مندوبین کی بھر پور توجہ حاصل کی،نمائش میں کمپنی کے اسٹال اور اسکی سرگرمیوں کو ملکی اور عالمی تجارت فرموں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی جس سے کمپنی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی تجاتی سرگر میوں کوبڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔کمپنی کے سی ای او احمد جیوانی نے اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے تجاتی مندوبین کی توجہ حاصل کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی پروڈکٹ کا معیار عالمی معیار کے مطابق رکھتے ہوئے مسابقت پر پورے اتر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمیں تجارت نمائش میں بھرپور تعاون حاصل ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے معیا ر کو اسی طرح بر قرار رکھتے ہوئے اپنی کا نام روشن رکھنے کے ساتھ ملک کیلئے ترقی کا باعث بنیں گے۔اس موقع پر نمائش انتظامیہ کی جانب سے احمدجیوانی اور ان کی ٹیم میں شامل وسیم خلیق اور رضوان کو انکی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر