صدر نیشنل بنک کے وعدہ معاف گواہ بننے کا تاثر درست نہیں :ذرائع نیب ،سعید احمد کی بھی تردید

اسلام آباد (ویب ڈیسک )اسحاق ڈار ریفرنس میں نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل بنک کے صدر سعید احمد کےوعدہ معاف گواہ بننے کا تاثر درست نہیں۔ اسلام آباد میں روزنامہ جنگ کے نیب ذرائع نے کہا ہے کہ ایسی کوئی صورتحال نہیں کہ صدر نیشنل بنک سعید احمد نے اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس میں سلطانی گواہ بننے پر آمادگی ظاہر کی ہو۔ نیشنل بنک کے صدر سعید احمد نے بھی جنگ کے رابطہ کرنے پر وعدہ معاف گواہ بننے سے متعلق بیان کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اس طرح کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔یادرہے کہ گزشتہ روز اطلاعات تھیں کہ سعید احمد خان نے اپنے ہی دوست اسحاق ڈار کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔ 

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...