”آپ کیا سوچ کر باؤلنگ کرتے ہیں؟“ رمیز راجہ نے کیوی ٹیم کی دھجیاں اڑانے والے شاہین آفریدی سے یہ سوال پوچھا تو جواب سن کر داد دینے پر مجبور ہو گئے
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے باولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ میں بیٹسمین کی کمزوریاں دیکھ کر باؤلنگ کرتا ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہناتھا کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ہر میچ میں اچھی کارکردگی دکھا رہا ہوں اور میری کوشش ہے کہ آئندہ بھی اپنی اچھی کارکردگی کو برقرار رکھوں ۔
انہوں نے کہا کہ کوچنگ سٹاف جیسے کام کررہا ہے باؤلنگ اچھی ہو گئی ہے جبکہ میں پاکستان کیلئے لمبااور اچھا کھیلنا چاہتا ہوں ۔و اضح رہے کہ شاہین آفریدی دوسرے ٹی 20میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے 3وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔