مولانا سمیع الحق کے بعد مولانا فضل الرحمان کی جان کو بھی خطرہ، پولیس نے تہکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے ایسا کام کرنے سے منع کر دیا گیا کہ سیاستدانوں کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

مولانا سمیع الحق کے بعد مولانا فضل الرحمان کی جان کو بھی خطرہ، پولیس نے تہکہ ...
مولانا سمیع الحق کے بعد مولانا فضل الرحمان کی جان کو بھی خطرہ، پولیس نے تہکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے ایسا کام کرنے سے منع کر دیا گیا کہ سیاستدانوں کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مولانا سمیع الحق کی شہادت کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرات لاحق ہیں جس پر ان کو آگاہ کردیا گیاہے، ایس ایس پی پشاور جاوید اقبال کی جانب سے فضل الرحمان لکھے گئے خط میں ان کو جان کودرپیش خطرے سے آگاہ کیا گیاہے ۔

خط کے مطابق جے یو آئی (ف) سربراہ کی جان کو خطرہ ہے اور انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے پولیس حکام کو مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرے سے متعلق آگاہ کردیا گیاہے ۔ مولانا کو خبردار کیا گیا کہ ایسے حالات میں ان کا پشاور میں احتجاجی ریلی میں شرکت کرنا خطرے کا باعث ہو سکتا ہے ۔ پولیس کی جانب سے ایسے حالات میں احتجاجی ریلی میں شرکت نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا۔

واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کی قاتلانہ حملے میں شہادت کے بعد مولانا فضل الرحمان نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ  میری جان کوبھی خطرات لاحق ہیں جس پر حکومت کی جانب سے میری سکیورٹی کے لئے اقداما ت کئے جانے چاہئے ۔
قبل ازیں مولانا فضل الرحمان پر تین قاتلانہ حملے کئے جا چکے ہیں جن میں وہ محفوظ رہے ،مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی رہنماوں کو سرکاری سکیورٹی فراہم کی جارہی تھی مگر سپریم کورٹ کے حکم پر حکومت نے سیاسی رہنماﺅں سے سکیورٹی واپس لے لی تھی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -