اللہ سے محبت کا دعویدار بھی سنت رسو ل ؐ کی مخالفت کرے تو وہ جھوٹا ہے : مولانا طارق جمیل

اللہ سے محبت کا دعویدار بھی سنت رسو ل ؐ کی مخالفت کرے تو وہ جھوٹا ہے : مولانا ...

لاہور ،رائیونڈ(جنرل رپورٹر،آئی این پی ) رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ بعد از نماز عصر شروع ہو گیا۔چار ڈویڑن لاہور،ملتان،کوئٹہ ،پشاور سے فرزندان اسلام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق اجتماع کا پہلا مرحلہ اتوار تک جاری رہے گا .جس میں انڈیا،بنگلہ دیش و دیگر (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

ممالک سے مذہبی سکالرز بھی شرکت کر رہے ہیں۔عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے میں چار ڈویڑن ملتان،کوئٹہ،لاہوراور پشاور سے کثیر تعداد میں فرزندان اسلام شرکت کر رہے ہیں. اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ پانچ مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اجتماع گاہ میں25 ہزار سے زائد افراد ایک ہی وقت میں وضو کر سکتے ہیں۔رانگ پارکنگ کے خاتمہ کے لیے تیرہ فوک لفٹرز بریک ڈاونز بھی تعینات ہیں جبکہ سپیشل کنٹرول روم،کیمپ آفس اور مانیٹرنگ روم بھی بنایا گیا ہے .عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ اتوار کو اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیر ہو گا۔نیوز ایجنسی کے مطابق عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلہ کے آغاز پر پنڈال میں مولانا ابرالرحیم ، عبدالرحمان آف انڈیا اور تبلیغی جماعت کے معروف مقر رمولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ جوشخص نبی کریم ؐ کا کامل متبع ہو وہ حقیقی اللہ والاہے اور جوشخص اتباع سنت سے جس قدر دور ہو وہ قرب الٰہی سے بھی دور ہے،جو شخص اللہ تعالی سے محبت کا دعویدار ہے اور سنت رسولؐ کی مخالفت کرے وہ جھوٹا ہے، اسلام آفاقی مذہب ہے،جورنگ و نسل سے ماوراء ہے،جغرافیائی حدود سے بالا تر ہے وہ کسی زمان و مکان میں محدود نہیں ۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جوشخص نبی کریم ؐ کا کامل متبع ہو وہ حقیقی اللہ والا اور جوشخص اتباع سنت سے جس قدر دور ہو وہ قرب الٰہی سے بھی دور ہے، مفسرین نے تحریر کیا ہے کہ جو شخص اللہ تعالی سے محبت کا دعویدار ہے اور سنت رسولؐ کی مخالفت کرے وہ جھوٹا ہے ۔ ، جمعۃالمبار ک کے خطبہ میں تبلیغی جماعت کے معروف مقر رمولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آفاقی مذہب ہے،جورنگ و نسل سے ماوراء ہے،جغرافیائی حدود سے بالا تر ہے وہ کسی زمان و مکان میں محدود نہیں اسلام کے احکامات اور تعلیمات میں آفافیت ہے، اللہ تعالی صرف مسلمانوں کا رب نہیں وہ سارے جہانوں کا پرورد گار ہے،اللہ تعالی نے نبی اکرم ؐکوصرف کے لئے مسلمانوں رحمت بناکر نہیں بھیجا بلکہ آپ سارے جہانوں کے لئے رحمت ہیں،انہوں نے کہا کہ اس تبلیغی مرکز کا اصل مقصد کوئی سیاسی مفادات حاصل کرنا نہیں بلکہ اللہ تعالی کے احکامات کی بجا آوری لاناہے۔ بروزہفتہ بعد نماز فجر مولانا اسماعیل، بعد نماز عصر مولانا ظہر ،بعد نماز مغرب مولانا احمد انصاری، اوربعد نماز عشاء مولانا ابراہیم خطاب فرمائیں گے۔سالانہ 68ویں عالمی تبلیغی اجتماع کے امیر جماعت بزرگ عالم دین مولانا الحاج عبدالواہاب انتہائی کمزور ی کے باعث اجتماع کے پہلے مرحلہ کے آخری روز دعا کرائیں گے، فرزندان اسلام کو آسیہ ملعون کی رہائی پر احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامناکرنا پڑا،صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر ،محکمہ داخلہ پنجاب سمیت تمام محکموں کی حکام کاپنڈال کا جائزہ ، ہدایات بھی جاری کیں۔مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء ایم پی اے مرزا جاوید سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پر ویز الہی اور دیگر سیاسی شخصیات دعا میں شرکت کریں گے۔

تبلیغی اجتماع ؍ طارق جمیل

مزید : ملتان صفحہ آخر