ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ، سپیشل آڈٹ ٹیم کی ملتان انٹری ریکارڈ ضبط

ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ، سپیشل آڈٹ ٹیم کی ملتان انٹری ریکارڈ ضبط

ملتان ( سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم فنڈز کے کروڑوں روپے مبینہ کرپشن کی نذرہوگئے‘ناقص ترقیاتی کاموں اور بوگس بلنگ کے انکشاف پر سپیشل آڈٹ ٹیم لاہور سے ملتان پہنچ گئی‘ ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔ بتایاگیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی (بقیہ 39نمبرصفحہ7پر )

جانب سے جاری کئے گئے 25کروڑروپے کے فنڈز میں گھپلے کئے گئے۔ ناقص ترقیاتی کام کئے گئے اور اس آڑ میں بوگس بلنگ کی گئی جس پر سپیشل آڈٹ ٹیم لاہور سے ملتان پہنچ گئی ہے اورمنصوبوں کاریکارڈ قبضے میں لے کر آڈٹ شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق 2016میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پیکج کے ذریعے ضلع ملتان میں سیوریج ‘ صاف پانی اور ٹف ٹائل سے 265سے زائد منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا ‘ متعدد منصوبوں میں بوگس بلنگ کی گئی ‘بیشتر منصوبے ضلع حکومت ‘ کارپوریشن کی جانب سے مکمل کئے گئے ہیں ۔ لاہور سے آڈٹ ٹیم آنے کے بعد محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں کھلبلی مچ گئی اور مال کماؤ مہم میں شریک افسروں ‘ اہلکاروں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں ۔

پبلک ہیلتھ

مزید : ملتان صفحہ آخر