سنٹرل جیل کا قیدی‘ خودکشی کرنیوالے 2افراد چل بسے
ملتان(وقائع نگار )سنٹرل جیل ملتان کا زیر حراست ملزم نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔بتایا جاتا ہے کہ میاں چنوں کے رہائشی ملزم (بقیہ 38نمبرصفحہ7پر )
غلام مصطفی کو طبعیت خراب ہونے پر نشتر ہسپتال داخل کروایاگیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ وہ گیا ،ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر سرد خانہ منتقل کر کے ورثاء کو فون کال کے ذریعے اطلاع دے دی گئی۔دریں اثناء خودکشی کی کوشش کرنیوالے دو افراد نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ہیڈ تونسہ کے رہائشی غلام مصطفی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر سپرے پی لیا تھا جبکہ چیچہ وطنی کی 20سالہ طاہرہ بی بی نے خاوند اقبال سے جھگڑے پر کالا پتھر پیا تھا ،متاثرہ دونوں افراد کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں دم توڑ گئے۔دونوں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے نشتر سرد خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔