مرض بے قابو ہونیکا انکشاف ، سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کاؤنٹر ، ٹرٹیمنٹ سنٹرز قائم کرنیکا حکم
ملتان ( وقائع نگار)سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے راولپنڈی میں ڈینگی کا مرض بے قابو ہونے اور وبائی شکل اختیار کرنے پر صوبہ بھر کے ہسپتالوں کے شعبہ آؤٹ ڈور میں ڈینگی کاونٹر وٹریٹمنٹ سنٹرز قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔ سیکرٹری نے صوبہ بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان کو جاری مراسلہ میں کہا ہے کہ ان سہولیات و ٹریٹمنٹ سنٹرز پر مردوخاتون سینئر رجسٹرار کی سربراہی میں تربیت یافتہ سٹاف تعینات کیا جائے(بقیہ 40نمبرصفحہ7پر )
۔ آئسولیشن وارڈز میں تمام ضروری ادویات تشخیصی کٹس دستیاب ہوں۔ ہسپتالوں میں ڈینگی مچھر کی ممکنہ افزائش گاہوں کا خاتمہ کیا جائے۔ روم کولرز چھتوں پانی کی ٹینکیوں کی باقاعدگی سے صفائی کی جائے۔ ڈینگی کے مریض رپورٹ ہونے پر فوری طور پر محکمہ صحت پنجاب کو آگاہ کیا جائے۔ مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیم نے 10اکتوبر کے دوران راولپنڈی میں 134 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی اور ایک مریض فوت ہوگیا۔ اس دوران 2 مختلف جگہوں سے ڈینگی مچھر اور لاروا بھی ملا ہے۔