ڈیرہ میں 4رینجرز کمپنیاں ، طلب گرجا گھروں ، حساس مقامات ، عبادت گاہوں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) ضلع ڈیرہ غازیخان میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے رینجرز کی چار کمپنیوں کی خدمات طلب کر لی گئی ہیں . پولیس اور دیگر فورسز کی معاونت کیلئے رینجرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں . اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار کی زیر (بقیہ 41نمبرصفحہ7پر )
صدارت مشاورتی اجلاس میں کیاگیا. اجلاس میں رینجرز کے کمانڈر کرنل ایوب ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فاروق صادق، کمانڈنٹ بی ایم پی اعجاز خالق رزاقی اور دیگر موجو د تھے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت عوام کے جان ومال اور املاک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے گی . موجودہ حالات کے پیش نظر فورسز عبادت گاہوں ، مساجد ، امام بارگاہوں ، حساس مقامات اوراقلیتوں کی عبادت گاہوں بالخصوص مسیحیوں کے اتوار کے روز اجتماعات کے مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے . ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رینجرز کی ایک کمپنی تونسہ جبکہ تین کمپنیاں ڈیرہ غازیخان اور کوٹ چھٹہ میں سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی . اجلاس میں ملک بالخصوص ضلع ڈیرہ غازیخان کی مجموعی صورتحال کا جائز ہ لیاگیا .
4رینجرز کمپنیاں