بہاولپور ، ڈویژن میں 1کروڑ سے زائد بوری گندم سٹاک کرنیکا انکشاف ، آئندہ خریداری متاثر ہونیکا خدشہ

بہاولپور ، ڈویژن میں 1کروڑ سے زائد بوری گندم سٹاک کرنیکا انکشاف ، آئندہ ...

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپورڈویژن میں ایک کروڑ بوری سے زائد گندم کاسٹاک موجود ہے آئندہ خریداری متاثر ہونے کاخدشہ بڑھ گیا تفصیل کے مطابق بہاولپورریجن کے تینوں اضلاع بہاولنگر، ضلع بہاولپوراوررحیم یارخان میں ایک کروڑ10 لاکھ بوری گندم کاسٹاک موجود ہونے کاانکشاف ہواہے ذرائع نے بتایاہے کہ بہاولپورریجن سے گندم کی ترسیل کانظام سست روی کاشکار ہے جس (بقیہ 42نمبرصفحہ7پر )

کی وجہ سے آئندہ گندم کی خریداری متاثر ہونے کاخدشہ پیداہوگیاہے کیونکہ گزشتہ سال حکومت نے گندم کی بجائے کینولہ اورسورج مکھی کی کاشت کے حوالے سے قومی مہم چلائی تھی اورکاشتکاروں کوپانچ ہزار روپے فی ایکڑ سسبڈی بھی دی تھی جس کی وجہ سے گند م کے کاشتہ رقبہ میں نمایاں کمی آئی تھی لیکن امسال حکومت کی طرف سے گندم کی کاشت میں کمی کرنے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہ کی گئی ہے جس کی بدولت کاشتکار بھرپورطریقے سے گندم کاشت کرنے کیلئے کوشاں ہیں ذرائع کاکہناہے کہ بروقت منصوبہ بندی کرکے گندم کے سٹاک میں نمایاں کمی نہ کی گئی توآئندہ کاشتکار گندم فروخت کرنے کیلئے سٹرکوں پررل جائیں گے عوامی وسماجی حلقوں اورکاشتکارتنظیموں نے حکومت سے فوری اقدامات کرنے کامطالبہ کیاہے۔

گندم

Back to Conversion Tool

مزید : ملتان صفحہ آخر