لوگ تبدیلی سے تنگ، پی ٹی آئی حکومت ہرمحاذ پرناکام ہوگئی، بلال اکبر بھٹی

لوگ تبدیلی سے تنگ، پی ٹی آئی حکومت ہرمحاذ پرناکام ہوگئی، بلال اکبر بھٹی

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم پی اے بلال اکبر بھٹی اور جلال اکبر بھٹی نے کہا کہ پی ٹی (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

آئی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے مہنگائی کا جن بو تل سے با ہر نکال دیا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کا جینا محال ہو گیا ہے مہنگائی بے روز گاری کی وجہ سے غریب عوام خودکشیاں کرنے پر مجبورہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ فیس بُک پر اپنی صفائیاں پیش کررہے ہیں ہم ان کو بتا دینا چا ہتے ہیں کہ بہت جلد سچ کا آئینہ دکھائیں گے انشاء اللہ دودھ کا دودھ اور پا نی کا پانی ہو گا انہوں نے کہا کہ جھوٹ آخر جھوٹ ہو تا ہے این او سی کے نام پر مٹھائیاں تقسیم کرنے والوں کا یوم حساب آنے والا ہے پی ٹی آئی حکومت نے بتدیلی کے نام پر جو نعرہ لگایا تھا عوام ا س سے تنگ آچکی ہے پی ٹی آئی حکومت ہر محاذ پر نا کام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیا تی کام کرائے ہیں ۔

بلال اکبر بھٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر