بہاولپور، جناح کچی آبادی کے گھر وں کو گرانے کیلئے نشانات ، اہل علاقہ کااحتجاج

بہاولپور، جناح کچی آبادی کے گھر وں کو گرانے کیلئے نشانات ، اہل علاقہ ...

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ک12 الف بی سی کی کچی آبادی کے گھروں کوگرانے کیلئے نشانات لگادیئے گئے اہل علاقہ کے مطابق وہ چالیس سال سے اس جگہ پرمقیم ہیں بورڈ آف (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

ریونیو کے احکامات کے ذریعے اس جگہ کوکچی آبادی ڈیکلیئر کیاگیابعدازاں2004,1994 اور2012 میں اس بستی کے سروے ہوئے اور سینکڑوں افراد کوالاٹمنٹیں بھی کی گئیں یہ آبادی29 ستمبر1996 میں تابع انتقال57 جناح آبادی کے طورپرپلاٹوں کی صورت میں تقسیم ہوئی بلاک اے میں115 جبکہ بلاک بی سی میں217 افراد کوسات سات مرلے کے پلاٹ دیئے گئے اور144 افراد کوجناح آبادی کے طورپر5,5 مرلے کے پلاٹ الاٹ ہوئے اس کچی آبادی کے درمیان گزرنے والی مین روڈ کے دونوں اطراف اب گھروں پر40,40 فٹ کے نشان لگادیئے ہیں اورگھرگرانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ جب سروے لسٹیں تیارہوئیں تو یہی سٹرک40 فٹ دکھائی گئی جواب بھی موجود ہے اب اے سی سٹی ہمارے گھرگرانے کے درپے ہے حالانکہ وزیراعظم اوروزیراعلی کچی آبادیوں کونہ گرانے کاحکم دے چکے ہیں انہوں نے اپیل کی کہ ہمیں گھروں سے بے دخل نہ کیاجائے اوریہ کاروائی روکی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر