شہباز شریف ہسپتال‘ ڈیلی ویجز ملازمین کانوکریوں پربحالی اورتنخواہوں کی ادائیگی کیلئے مظاہرہ
ملتان ( وقائع نگار)شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے 50 ڈیلی ویجز ملازمین نے نوکریوں سے فارغ کئے جانے aاور تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف دوسرے روز بھی (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے محکمہ صحت پنجاب حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں گزشتہ 3 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نوکریوں پر بحال کیا جائے۔ واضح رہے کہ نوکریوں سے برخاستگی کے خلاف ڈیلی ویجز ملازمین گزشتہ کئی ماہ سے سراپا احتجاج ہیں۔اور تنخواہیں نہ ملنے سے گھروں نوبت فاقوں تک آپہنچی ہے۔
شہباز شریف ہسپتال