تھانہ کینٹ ، ممتاز آباد ، گلگشت ، نیوملتان ، شاہ رکن عالم ، لوہاری گیٹ کے علاقوں میں وارداتیں

تھانہ کینٹ ، ممتاز آباد ، گلگشت ، نیوملتان ، شاہ رکن عالم ، لوہاری گیٹ کے ...

ملتان ( وقائع نگار)پولیس چور ڈکیتی کہ وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہوگی‘شہر میں ڈاکوؤں کا راج برقرار‘ہے شہری نقدی‘ زیورات‘ موٹرسائیکل‘ موبائلز‘ لیپ ٹاپ‘ ٹریکٹر ٹرالی (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ مال پلازہ سے عثمان کا موٹرسائیکل چوری ہوگیا ایس پی چوک کے قریب سے موٹرسائیکل سوار صلاح الدین کی بیوی کا پرس چھین کر لے گئے جس میں12ہزار نقدی اور قیمتی موبائل تھا چہلک کے علاقہ جلال باقری قبرستان کے باہر سے ہاشم کا موٹرسائیکل‘ایم ڈی اے چوک سے احسن کا موٹرسائیکل چوری ہوگیا ‘تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں طارق سے نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی‘موبائل اور موٹرسائیکل تھانہ شاہ شمس کے علاقہ مجتبیٰ کینال میں قیصر اور حسنین سے نقدی‘ موبائلز چھین کر لے گئے تھانہ گلگشت کے علاقہ شالیمار کالونی کے رہائشی فاروق کے گھر سے نقدی‘ 60تولے طلائی زیورات و دیگر گھریلو سامان‘تھانہ نیو ملتان کے علاقہ قذافی کالونی میں سلیم کا موٹرسائیکل‘ باقرآباد پلی کے رہائشی مشتاق کے گھر سے لیپ ٹاپ‘ نقدی وطلائی زیورات چوری ہوگئے میپکو آفس کے سامنے طارق محمود کی موبائل شاپ سے مسلح افراد 60ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ ایل بلاک فرمان کا موٹرسائیکل چوری ہوگیا‘ جے بلاک میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد راشدہ بی بی سے جواہرات و انگوٹھیاں اورشناختی کارڈ چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صدر کے علاقہ موضع نون میں صفدر کے ٹریکٹر کی جیک والی ٹرالی احسن اور محسن نے چوری کرلی‘تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ حسین آگاہی میں عامر کی جیب سے موبائل‘تھانہ قادر پورراں کے علاقہ شاخ مدینہ میں اشرف کی کار سے27ہزار نقدی و دیگ اہم کاغذات‘تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقہ میں اللہ ڈیوایا کی17ہزار مالیتی گندم چوری ہوگئی پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر