مولانا سمیع الحق اتحاد امت کے داعی ، شہادت قومی سانحہ ، قاتلوں کو عبرتناک سزا دی جائے

مولانا سمیع الحق اتحاد امت کے داعی ، شہادت قومی سانحہ ، قاتلوں کو عبرتناک سزا ...

ملتان(سٹی رپورٹر)جمعیت علما ء اسلام س کے سربراہ ممتاز مذہبی سیاسی سماجی شخصیت مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے کے نتیجے میں وفات پر مذہبی ، سیاسی ، سماجی رہنماوں نے گہرے رنج والم (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کا اظہار کیا ہے اور اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری اور انہیں کیفرکردار تک پہنچانے،چیف جسٹس سے سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے شاہ محمود ، سید یوسف رضا گیلانی، مخدوم جاوید ہاشمی،سینیٹر ساجد میر ،قاری حنیف جالندھری ، علامہ حامد سعید ، لیاقت بلوچ ، علامہ عنایت اللہ رحمانی ، مولانا زبیر صدیقی ،علامہ فاروق سعیدی ، ،مفتی عبدالقوی ،بشارت عباس ،مفتی عبدالرحمن شاہین ، ممتاز قاسمی ، سعید احمد ، خواجہ عزیز ، سمیع الرحمن صدیقی ، مولانا حبیب ، غلام مصطفی فردوسی ،آصف اخوانی ، صفدر ہاشمی،سردار سیف اللہ ،بلال بٹ طارق رشید ،بابو نفیس انصاری ،انجینئر ندیم ممتاز قریشی ، طہور دھریجہ ودیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنے ردعمل میں کہاکہ یہ تشویشناک واقعہ ہے ، مولانا سمیع الحق انتہائی نفیس انسان تھے جو کہ اتحاد امت کے داعی تھے ، انہوں نے متعد د بار ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں مثالی کردار اداکیا ،انکی وفات سے ملک ایک باوقار قدآور شخصیت سے محروم ہوگیا ،وفاق المدارس کے صدرعبدالرزاق سکندر ، قاری حنیف جالندھری نے کہاہے کہ یہ شہادت پوری ملت کے لئے افسوناک ہے یہ قومی سانحہ ہے انکی وفات سے علمی سیاسی میدان میں بہت بڑا خلا پیداہوگیا ہے جو صدیوں پر نہیں ہوگا ،ہم اس پر خاموشی سے نہیں بیٹھ سکتے اس کے ملوث افرد کو مقام عبرت بنایاجائے ،لیاقت بلوچ اور وسیم اختر نے کہاکہ اتحاد امت کے عظیم داعی پر قاتلانہ حملہ بدترین سفاکیت ہے ہمارے دل رنجید ہ ہیں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ضلعی ناظم اعلی علامہ عنایت اللہ رحمانی ، اہل حدیث یوتھ فورس کے رہنما قاری ہدایت اللہ رحمانی نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر گہرے رنج والم کااظہار کرتے ہوئے قاتلانہ حملے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مولاناسمیع الحق کی شہادت بہت بڑا سانحہ ہے ، افسوسناک واقعہ ہے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے قاتلوں کا سراغ لگایا جائے اور معاملے کی تہہ تک جایا جائے اور انہیں تختہ دار پر لٹکا یا جائے ہم جمعیت علمااسلام س سے مکمل اطہار افسوس کرتے ہیں ،وفاق المدارس العربیہ جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانازبیر صدیقی ، جے یو آئی ف کے رہنما مولاناحبیب ، مفتی غلام مصطفی فردوسی ، ناصر موہانی ، جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلی علامہ فارق خان سعیدی ، شیعہ علما کونسل کے بشارت عباس قریشی ، جامعہ اسلامیہ کے مفتی عبدالرحمن شاہین ، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلا ل بٹ ، سابق ایم این ا ے شیخ طارق رشید ، ودیگر نے اپنے اپنے بیانات ، پیغامات اور ردعمل میں مولانا کی سیاسی مذہبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور واقعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے قاتلوں کو سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے اور مولانا کی مغفرت ، بلندیدرجات ، لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے ۔ جمعیت علما ء اسلام س کے سربراہ ممتاز مذہبی سیاسی سماجی شخصیت مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے ملتان سے جمعیت علمااسلام ملتان کے عہدیداران ضلعی امیر ممتاز قاسمی ،سٹی امیر قاری سعید احمد اور شجاع آباد کے امیر خواجہ عزیزالرحمن کی قیادت میں جمعیت کے کارکنان کا قافلہ گزشتہ شب ہی اکوڑہ خٹک کے لئے روانہ ہوگیا ۔

قومی سانحہ

مزید : ملتان صفحہ آخر